43

فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں کھانے پینے پر عائد پابندی ختم کردی۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم ہونے پر اٹھالیا گیا۔ سول ایوی ایشن نے اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا تاہم اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جب پہلی دفعہ عدالت میں پیش کیا گیا تب ظاہر نے پہلی مرتبہ بات کی اور ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک امریکی شہری ہوں۔

جب اس حوالے سے سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے گئے تو امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی شہری جس ملک میں رہتے ہیں ان پر وہاں کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ اگر کوئی امریکی شہری کہیں گرفتار ہوتا ہے تو سفارتخانہ ان سے ملاقات کر کے ان کا حال احوال پوچھ سکتا ہے اور انھیں وکلا کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے۔
تاہم امریکی سفارتخانہ نہ تو قانونی مشورہ دے سکتا ہے اور نہ ہی عدالتی کارروائی میں شامل ہو سکتا ہے اور نہ ہی کسی مجرم کی رہائی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں