207

فردوس عاشق ، غلام سرور کی توہین عدالت پر غیر مشروط معافی قبول

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کی توہین عدالت پر غیر مشروط معافی قبول کر لی اور ان سمیت غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فردوس عاشق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے: غلام سرورخان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت مطمئن تھی کہ آپ نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت میں ضرور آتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰه نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اس کے باوجود توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز واپس لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں