277

غالب مارکیٹ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی

غالب مارکیٹ پولیس نے علاقہ غیر سے شہر میں اسلحہ لانے والے ملزم کو گرفتار کر کے کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پولیس پٹرول پی گئی

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گلبرگ عبدالوہاب کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے مشکوک کار کو روکا جس سے دورانِ چیکنگ اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔برآمد  اسلحہ میں پستول، آٹومیٹک رائفلز اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں،پولیس نے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔

اے ایس پی کے مطابق ملزم راشد مسعود علاقہ غیر سے اسلحہ لا رہا تھا جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں