42

عوام کے معاشی حالات درست نہ ہوئے تو سب کی سیاست ختم ہوجائے گی، چودھری شجاعت کی وارننگ

اگر عوام کے معاشی حالات درست نہ ہوئے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سب کی سیاست ختم ہوجائے گی چودھری شجاعت حسین نے وارننگ دیدی۔

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے ہر جماعت کے رہنما مختلف باتیں کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں۔ لیکن اگر صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے حالیہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور شہبازشریف ظہور پیلس ملاقات کیلئے آئے جس میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات یہاں تک کہ میاں نوازشریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں اور ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا ۔

ان کاکہنا تھا یہ سب درست لیکن اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہئے اور میرے نزدیکمعاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں