364

’’علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں‘‘

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ علیمہ آپا ملک کی وزیراعظم نہیں رہیں، تمام جائیدادیں انہوں نے خود ڈکلیئر کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہاکہ جب خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو پھر شوکت خانم اور نمل کو متنازع نہ بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اپنی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے ان اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کریں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک محدود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں