26

طلبا کیلئے داخلہ مشکل، نئی پابندی عائد

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پالیسی میں سختی، ایڈہاک، ڈیپوٹیشن اور وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل پی، ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی۔  

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی شرائط میں اضافہ کر دیا ہے۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ایڈہاک، ڈیپوٹیشن، وزیٹنگ فیکلٹی کی بنیاد پر ایم فل پی ایچ ڈی ڈگری شروع کرنے پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے تمام اداروں کے سربراہان کے نام جاری مراسلہ میں واضح کر دیا ہے کہ پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے 3 مستقل پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ایم فل میں داخلوں کیلئے متعلقہ مضمون میں مستقل 2 پی ایچ ڈی اساتذہ کی تقرری لازمی قرار دی گئی ہے۔ ایچ ای سی کے مطابق دوسری یونیورسٹی سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے اساتذہ مستقل فیکلٹی میں شمار نہیں ہوں گے۔

ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں میں ایک سال کیلئے تعینات پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیاد پر بھی ایم فل پی ایچ ڈی ڈگری کے اجراء کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں