104

طلبا،والدین،اساتذہ کیلئے خوشخبری

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے طلبا ،والدین اور اساتذہ کو خوشخبری سنادی ۔مزید خبریں:“کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مزید سختی سے عمل کریں”

وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

Usman Buzdar@UsmanAKBuzdar

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے

اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی12.5 ہزار12:50 PM – 6 اپریل، 2020Twitter Ads info and privacy3,512 people are talking about this

جبکہ وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایسی ہی خوشخبری دی ہے،ان کا کہنا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اپنی ماہانہ فیس کا 20فیصد کم وصول کریں گے۔

Murad Raas@DrMuradPTI

IMPORTANT:
All Private School Fees to be discounted by 20% for the months of April & May 2020. CM @UsmanAKBuzdar just made the announcement. School Education Department wants to help the parents of Punjab in these difficult times. We will stand by you. #StayHomeSaveLives2,5891:17 PM – 6 اپریل، 2020Twitter Ads info and privacy966 people are talking about this

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں طلباء کوچھٹیوں کےکام کی بنیاد پراگلی جماعت میں پرموٹ کیےجانےکا معاملہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےچھٹیوں کا کام دینے کیلئےمنگل کے روز افسران کا آن لائن اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن کی زیر صدرات ہونے والےاجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزسے آن لائن مشاورت کیجائے گی،چھٹیوں کا کام تقسیم کرنےکیلئے واٹس ایپ اورای میل سمیت سکولوں کےباہرچسپاں کرنےپرغور کیا جائےگا، سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہےکہ پہلی سے ساتویں جماعت کےطلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام دیا جانا ہے،مذکورہ کام کی بنیاد پرطلباء کواگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جانا ہے۔

واضح رہےکہ لاہورکے سرکاری سکولوں میں پہلی سےساتویں جماعت تک 2 لاکھ سے زائد بچےزیر تعلیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں