269

صمصام بخاری نے وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان سنبھال لیا

گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور  نے صمصام بخاری سے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب کے عہدے کا حلف لےلیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری اپنے فرائض پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:محبت میں ناکامی پر نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صمصام بخاری سےوزیر اطلاعات و نشریات پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزیر بشارت راجہ، محسن لغاری، اسلم اقبال سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نو منتخب وزیر اطلاعات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حلف برداری کی تقریب سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور صمصام بخاری کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں، یہ اپنے فرائض پارٹی پالیسی کے مطابق محنت سے سرانجام دیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:وزارت ریلوے کا ڈائریکٹر لیگل افیئرزکی خالی اسامی پرتعیناتی کا اعلان

 واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کی انہوں نے وضاحت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیان میں پاکستان میں مقیم ہندوؤں نہیں بلکہ مودی اور بھارتی فوج کو مخاطب کیا تھا، اگر ان کے بیان سے پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہیں، ان کی معافی تلافی کسی کام نہ آئی اور  گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے  فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا ۔فیاض الحسن چوہان ماضی میں بھی متعدد بار غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے مشکل میں آتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں