176

شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

حمودبوٹی باغبانپورہ پولیس مقابلےکےدوران شہید ہونےوالے ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ادا کردی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرتےرہیں گے۔

مزید خبریں:لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست خارج کردی
ڈولفن اہلکارشہید محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر ،سی سی پی او ذوالفقارحمید،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائےبابرسعید،ڈی آئی جی انویسٹگیشن ڈاکٹرانعام وحید خان،ایس ایس پی انویسٹگیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنزمحمد نوید،ایس پی ڈولفن نوید ارشاد اورایس پی سول لائنزدوست محمد ڈولفن فورس کےاہلکاروں سمیت اہلخانہ وپولیس افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کےبعد شہید کو پولیس کے چوک وچوبند دستےنے سلامی پیش کی اورآئی جی پنجاب نےپھولوں کی چادرکی چڑھائی۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لےکرآئیں گے،محسن نےجو کام کیا ہےاس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عظیم تھا،جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرکےانکا خاتمہ کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں