23

شہر کا موسم کیسا رہے گا؟

شہر اور گردونواح کا موسم سر داور خشک ہے, سورج تیور دیکھانے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔شہر موجودہ درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 182 ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ آئندہ24گھنٹوں کے دوران بارشوں کے حوالے سے کوئی امکان نہیں ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ہوگا,شہر میں 2کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر میں 21کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے اور شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شام اور رات کو مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 24فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں