157

شہر میں شوگر مافیا سرگرم، چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

 لاہور میں شوگر مافیا پھر سرگرم ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے اضافہ کردیا گیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں: پنجاب ہاؤسز کا بے جا استعمال روکنے کیلئے کرایو ں میں اضافہ

 ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کے سو کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 5450 روپے سے بڑھ کر 5750 روپے ہو گئی۔ اکبری منڈی میں 100 کلو کا تھیلا 5850 روپے سے لیکر 5900 روپے کا ہو گیا۔ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 62 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

 انکا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے۔ اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہےکہ شوگر ملزمالکان جان بوجھ کر چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں