210

شہریوں کیلئے فری وائی فائی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

 پنجاب حکومت کا مفت وائی فائی سروس کو پھر سے بحال کرنے کافیصلہ ، شہریوں کے لیے مفت وائی فائی سروس کو نجی کمپنیوں کے تعاون سے شروع کرنے کے لیے پی آئی ٹی بی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو ٹاسک دے دیا گیا۔مزید خبریں:فلم کی پروموشن کیلئے “سپر سٹار” کی کاسٹ امپوریم مال میں پہنچ  گئی

سابق دور حکومت نے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت کی فراہمی کے لیے پنجاب وائی فائی سپاٹ منصوبہ شروع کیا تھا، جس کے تحت 27 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاٹ سپاٹ راوٹر شہر کے مختلف عوامی مقامات پر نصب کیے گئے لیکن موجودہ حکومت نے مالی بحران کے باعث اس منصوبے کو روک دیا۔ جس سے پی ٹی سی ایل کی واجب الادا رقم کی ادائیگیاں بھی مشکل ہو گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق واجب الاادا رقم کی کچھ ادائیگیوں کے بعد اب حکومت اس شہری سہولیاتی پروگرام کو پھر سے بحال کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے نجی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی اینڈ ڈی بورڈ اور پی آئی ٹی بی بورڈ نجی کمپنیوں سے تجاویز طلب کر رہے ہیں، جس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں