265

’’شوہر نے دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر مارا، سر مونڈھ دیا‘‘

لاہور کےپوش علاقے ڈیفنس میں ایک خاتون نےاپنے شوہر اور اس کے دوست پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کے دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے سے انکار پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال مونڈھ دیے۔

خاتون نے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر روزانہ دوستوں کو بلا کر ان کے سامنے ڈانس کرنے کو کہتا ہے۔

خاتون نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ اس کے شوہر اور اس کے دوستوں نے خاتون پر پائپوں سے تشدد کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں