331

شاہدرہ میں ہنستے بستے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی

آتشزدگی نےہنستا بستا  خاندان اُجاڑ دیا، شاہدرہ کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دو جانیں نگل لیں۔یہ بھی لازمی پڑھیں:لاہور کی خوبصورت تاریخی مساجد میں مریم زمانی مسجدبھی اپنی مثال آپ ہے

شاہدرہ کے علاقے میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے چند منٹوں میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے اور دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ بیوی کی بینائی متاثر ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ڈیڑھ سالہ آیان اور 34 سالہ عمران شامل ہیں۔ آگ لگنے سے گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں