33

شادی سے انکار،نوجوان نے محبوبہ کے گھر کے سامنے خودکشی کر لی

گجر پورہ میں شادی سے انکار پر افضال نامی نوجوان نے محبوبہ کے گھر کے قریب خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق چائنہ سکیم کے رہائشی افضال بٹ عرف ٹیپو نے محبوبہ کے گھر کے قریب خود کو فائر کر کے زندگی کا خاتمہ کیا،گولی سر میں لگنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کس حد تک بڑھ رہی ہے اور نوجوان نسل کتنی جذباتی ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں