340

سی سی پی او کی عدم دلچسپی، ڈولفن اور پیرو کے ٹریکر بند ہوگئے

ڈولفن اور پیرو فورس کی مانیٹرنگ کے دعوے ٹھس، سی سی پی او لاہور کی عدم دلچسپی کے باعثٹریکر کمپنی کو واجبات ادا نہ کئے گئے۔ واجبات کی عدم ادائیگی پرکمپنی نے ٹریکر ہی بند کردیئے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:طیاروں کی کمی اور خرابی، متعدد پروازیں منسوخ

 پولیس ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور بشیر ناصر کی عدم دلچسپی کے باعث واجبات کلیئر نہیں کیے گئے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر کمپنی کی جانب سے ٹریکر بند کر دیئے گئے ہیں، لاہور پولیس نے 550 ڈولفن بائیک اور 120پیرو فورس کی گاڑیوں میں ٹریکر لگائے تھے، ٹریکر لگانے کا مقصد فورس کی پوزیشن چیک کرنا تھا۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریکر جلد بحال ہو جائیں گے، ٹریکرز کے لئے فنڈز کی دستیابی اور ٹینڈر کا عمل متعلقہ فورمز پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں