84

سکول کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مراد راس

 صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پیر سے سرکاری ونجی سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ہم بچوں اور اساتذہ کی زندگی کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے نجی سکولوں کی جانب سے یکم جون کو سکول کھولنے کی دھمکی کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیر سے سرکاری ونجی سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سکول تب تک بند رہیں گے جب تک پنجاب حکومت کھولنے کی اجازت نہیں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں