24

سکولوں کی بندش سے متعلق مراد راس کا اہم بیان

 گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہونا تھی لیکن وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس 13 دسمبر کو طلب کر لی گئی ہے۔کانفرنس میں سموگ کے باعث 15 دسمبر تا 16 جنوری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق  فیصلہ کیا جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر  مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کے باعث طلباء کا پہلے ہی تعلیمی حرج ہو چکا، اب سکولوں کی بندش آخری آپشن ہوگا۔ مراد راس نے سکولوں کی بندش کا مطالبہ کرنے والے افراد کو جاہل قرار دے دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ نے طلباء کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں