50

سکولوں میں 14 مارچ کو ثقافتی ڈے منانےکا اعلان

لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں 14 مارچ کو ثقافتی ڈے منانےکا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں 14 مارچ کو ثقافتی ڈے منایا جائے گا، سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات روایتی لباس پہن کر آئیں گے۔ طلبا و طالبات کلچرل ڈے کے موقع پر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلچرل ڈے منعقد کرنے کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ 14 مارچ کو سکول کے اوقات کار میں تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں