172

سونا سستا ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کی فی تولے قیمت میں 11 سو روپے کی کمی آئی ہے۔

مزید خبریں:نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
تٖصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپے کی کمی، خالص چوبیس قیراط سونا 94 ہزار 6 سو روپے فی تولہ ہوگیا۔ بائیس قیراط سونا 86 ہزار 716 روپے فی تولہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دن سونا 1500 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے اچانک 2350 روپے فی تولہ بڑھی تھی۔ عوام سونے کی بڑھتی قیمتوں سے کافی پریشان ہیں۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں