292

سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اب آن لائن ہوگی، ایپلی کیشن تیار

حکمہ سکولزایجوکیشن آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعہ سکولوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ اے ای اوز سکول وزٹ کے بعد آن لائن رپورٹ جمع کرائیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:میٹرو اور فیڈر بسوں پر سبسڈی کم کرنے کیلئے پروپوزل تیار

ذرائع کے مطابق کلاسز کی آن لائن مانیٹرنگ کا سلسلہ تین ماہ بعد شروع کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ایپلی کیشن کے ذریعے محکمہ کو رپورٹ کریں گے۔ آن لائن مانیٹرنگ کیلئے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کردیں۔ تمام اتھارٹیز  ایپلی کیشن کے ذریعے سکولوں کی رپوٹ کو یقینی بنائے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین ماہ تک سکولوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔ احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے پر اے ای اوز کےخلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں