170

سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ

لاہور کے دس سرکاری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کا فیصلہ، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعمیر و مرمت کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کردی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:محکمہ صحت پنجاب نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق جن سکولوں کا ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول جلوموڑ، گورنمنٹ پریکٹیسنگ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سمن آباد، گورنمنٹ پائلٹ گرلزہائی سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول وحدت کالونی اور اے پی ایس شدہ بوائز اینڈ گرلز ماڈل ٹاؤن سکول شامل ہیں۔

 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ اور کمپری ہینسیو گرلز ہائی سکول وحدت روڈ کو بھی ماڈل سکول بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں