127

سرکاری سکولوں میں جعلی داخلوں کا انکشاف

پنجاب کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرز شپ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں میں جعلی داخلوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سی ای اوز سے متعلقہ سکولوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔مزید خبریں:فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گیا

محکمہ سکول پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی ای او ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہےکہ سابق دور حکومت میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر دیئے گئےسرکاری سکولوں کے اعدادوشمار دیئے جائیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ پِیف سکولوں کی انتظامیہ پر اعزازیہ کے لئے غیرضروری داخلوں کا الزام ہے اور محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سی ای اوز تعلیم کو مراسلہ جاری کیا کہ 4200 سکولوں کے متعلق ان کی انتظامیہ یکم جون تک مکمل ریکارڈ فراہم کرے،  ایسے سکول جہاں غلط داخلوں کا اندراج کیا گیا وہ سکولحکومت واپس اپنے قبضے میں لے لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں