97

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار

ولیس نےکار سرکار میں مداخلت کے الزام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کو گرفتار کرلیا ہے اور آج انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مزید خبریں:نواز شریف کو کھانے میں زہر دیا گیا، کیپٹن صفدر کا انکشاف

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پولیس نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد  کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا جب وہ بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں