36

سابق صوبائی وزیر بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث سہولت کار بھی پکڑا گیا

ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم محسن نے حملے کے لئے شوٹرز کو اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کی تھی۔

ایس پی سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو اسلحہ اور موٹرسائیکل فراہم کرنیوالے سہولت کار محسن کو گرفتار کرلیا گیا۔ محسن قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم حسیب عرف وکی کا دست راست ہے ۔ ملزم محسن کو ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی کوتوالی ے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ۔ایس پی سی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ سفاک ملزم سے مزید تفتیش جاری جسے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ملزمان نے 31دسمبر2021کی رات بلال یاسین کو فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ کرنیوالے دونوں شوٹرز قاصد اور ماجد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں جن کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں