191

سابق حکومتوں نے پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا: بزدار

پنجا ب کےوزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر محمد اخلاق، اراکینِ پنجاب اسمبلی ظفر اقبال، غلام علی اصغر، سبرینہ جاوید، عابدہ بی بی، فرح آغا، شاہینہ کریم اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔

اراکینِ پنجاب اسمبلی نے سردار عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ہر ادارہ تباہ کر کے ملک سے کھلواڑ کیا گیا، وہ ایک ایک کر کے سابق دور کے کانٹے چن رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان حقیقی تبدیلی لانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، آج پاکستان پائیدار معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، پنجاب کو وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں