249

رکشہ ڈرائیوروں نے بڑی دھمکی دے دی

لاہور کے علاقے کینال روڈ پر موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی کے خلافمغلپورہ پُل پر احتجاج کیاگیا،موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورز نے پورے لاہور کو بند کرنے کی بھی دھمکی دے دی۔مزید خبریں:مانگامنڈی،کار اور رکشہ میں خوفناک تصادم

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے کینال روڈ پرچنگ چی رکشےپرپابندی کے خلاف مغلپورہ پل پراحتجاج کیا گیا، چنگچی رکشہ چلانےوالوں نےسڑک کوٹریفک کیلئے بند کردیا، احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئےکی کوشش کی جس پر ٹریفک پولیس اور چنگ چی رکشہ چلانے والوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، چنگ چی ڈرائیوروں نے پورے لاہور کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔

ذرائع کاکہناتھاکہٹریفک پولیس کی جانب سے کینال روڈ پرچنگ چی رکشہ پرپابندی لگائی گئی، رکشہ ڈرائیورز اس اقدام سے ناخوش ہیں اور انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ہے۔مزید خبریں:70 سال بعد اراکین پنجاب اسمبلی کیلئے بڑی خوشخبری

واضح رہے گزشتہ مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ کے بعد کینال روڈ پر بھی چنگ چی رکشوں  کا داخلہ بند کردیا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں