226

دبئی ،جامعہ کراچی کے طلبہ کی ڈیزائن کردہ پروڈکٹس کی نمائش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ ویژل اسٹڈیز کے طلبہ دبئی ، متحدہ عرب امارات میں ہونے والے گلوبل گریڈ شو میں اپنے ڈیزائن کردہ پروڈکٹ جس میں ایک ایسا چولھا جو کم ایندھن کا استعمال کرتاہے اور بے گھر لوگوں کے لئے ایک ایساگدّاتیار کیا ہے جو بیک پیک کی شکل میں ہے اور لائٹنگ ڈیزائن جو سورج کی روشنی کی اُتار چڑھائو کی عکاسی کرتاہے کی نمائش میں رونمائی ہوئی۔ پوری دنیا سے اس نمائش میں1000سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے45سے زائد ممالک کے150پراجیکٹس کو مذکور ہ نمائش میں شامل کرنے کیلئے منتخب کیا گیا جن میں جامعہ کرا چی کے شعبہ ویژل سٹیڈیز کے طلبہ صفہ صدیقی،سرمد حسین اور زینت ناصر شامل ہیں۔شعبہ کی سربراہ دریہ قاضی کے مطابق مذکورہ طلبہ کی بین الاقوامی شو میںشرکت جامعہ کراچی کیلئے باعث فخر ہے جس پر ہمارے قابل طلبہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے طلبہ کی اس کامیابی پرانھیں اور ان کے قابل اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ دنیا

بھر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں، اس کامیابی کا سہرا ان طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے لائق اساتذہ کو بھی جاتا ہے جن کی محنت اور تربیت کی بدولت آج یہ طلبہ بیرون ملک بھی جامعہ کراچی اور اپنے شعبے کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں