199

خون سفید ہوگیا، غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

سمن آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگکر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاشیںپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔مزید خبریں:نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگیا

غیرت کے نام پر قتل کی دوہری واردات کا واقعہ سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ جہاں کائنات اور اس کا شوہر اسد اپنے ماموں کے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو تھے کہ اسی دوران لڑکی کا بھائی گل شیر بھی موقع پر آن پہنچا۔ ملزمگل شیر عرف گلو نے اندھا دھند فائر نگ کر کے اسد اور کائنات کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی اور گوجرانوالہ میں رہائش پزیر تھے جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں