133

حکومت کا کالعد م تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن، جائیدادیں ضبط کرلیں

حکومت پنجاب کا کالعد م جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت کے خلاف کریک ڈاﺅن، 192 تعلیمی ادارے، مدارس، 153ڈسپنسریز اور178 ایمبولینسیں قبضے میں لے لیں۔یہ بھی لازمی پڑھیں:بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑااعلان کردیا

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اورڈی پی اوز نے جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت اور جیش محمد کے تمام مدارس اور جائیدادوں کی تفصیلات اکٹھی کرکے انہیں سرکاری تحویل میں لینے کے لئے کریک ڈاﺅن شروع کیا گیا۔آج  جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت کے 192 تعلیمی ادارے، 4 ہسپتال، 153ڈسپنسریز اور178 ایمبولینسیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے یہ کریک ڈاﺅن وفاقی حکومت کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے مدارس اور اثاثے سرکاری تحویل میں لیے جا رہے ہیں یا انہیں سیل کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں