132

حکومت کا ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ پنجاب میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات کار صبح نو سے پانچ بجے ہوں گے۔ مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز کو ہفتہ میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔ناقص کارکردگی ،پنجاب بھر کے تعلیمی افسر تبدیل کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب مری اور گلیات میں ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کے لئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت سے ان دونوں مقامات پر ہوٹل انڈسٹری کو اجازت دینے کی سفارش کی جائے گی اور ان تفریحی مقامات کو سیاحوں کے لئے کھولنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، سینئر وزیر عبد العلیم خان، وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی کورونا بارے بریفنگ اور انتظامی اداروں نے ایس او پیز پر عمل درامد کی رپورٹ پیش کی۔کورونا کے شدید علیل مریضوں کیلئے اہم فیصلہ

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں پنجاب حکومت نے مارکیٹوں ،بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار کا شیڈول دوبارہ تیار کرلیا، ہفتے میں چار دن پیر منگل بدھ جمعرات مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے جبکہ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار لاک ڈاؤن رہے گا۔

بیکری دس بجے تک کھلی رکھی جاسکیں گی، اشیائے خورونوش کی دکانیں ہفتے میں سات دن صبح نو سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل سٹور ہفتے میں سات دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں