275

حکومت نے3 بین الاقوامی بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا

پنجاب حکومت نے3  بین الاقوامی بس ٹرمینل کا منصوبہ منسوخ کر دیا، منظور شدہ 10کروڑ روپے کے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کردیئے جائیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:منصوبہ نیا لیکن چلے گا پرانے انداز میں، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں 3 بس سٹیشنز کو ملٹی بس ٹرمینل بنانے کا پلان بنایا گیا تھا، شاہدرہ، گجومتہ، ٹھوکرنیاز بیگ پر ملٹی بس ٹرمینل بنانے کیلئے 80کروڑ کا تعین لگایا  گیا تھا، جدید بس ٹرمینل میں مسافروں کوٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جانا تھیں مگر موجودہ حکومت نے رواں سال میں منظور ہونیوالی سکیم سے 10  کروڑ سرنڈر کردیئے، سرنڈر شدہ 10 کروڑ روپے کے فنڈز ودیگرمنصوبوں کو منتقل کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں