23

حضرت شاہ رُکن الدین عالمؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

 ملتان میں حضرت شاہ رُکن الدین عالم ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کا 708 واں سالانہ عرس مبارک شروع ہوگیا۔

ملتان میں حضرت شاہ رُکن الدین عالم ملتانی کے 708 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، سجادہ نشین درگاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیا۔

اس موقع پر زائرین کا کہنا تھا کہ وہ عقیدت کے ساتھ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہیں، حضرت شاہ رکن عالم، عالم اسلام کی عظیم ہستی تھے۔ ان کا فیض آج بھی جاری ہے۔ عرس کے موقع پر درگاہ کے باہر اسٹالز کا بھی لگائے گئے ہیں۔جہاں سے زائرین نے مٹھائی اور توشے خریدے۔

غسل کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم، اے سی سٹی خواجہ عمیر، ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، ندیم قریشی، رہنما تحریک انصاف شیخ طاہر، بابر شاہ ڈاکٹر صدیق قادری سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔  

حضرت شیخ رکن الدین والعالم‘ حضرت شیخ صدر الدین عارف کے فرزند اور حضرت شیخ بہائو الدین زکریا ملتانی کے پوتے ہیں۔سات سال کی عمر میں پانچوں وقت نماز باجماعت اَدا کرنے لگ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں