حکومت کی حج پالیسی 2019 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواستگزار نے حج پر ختم کی جانیوالی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز ہیڈ لائنز10بجے 13 فروری 2019
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حج پالیسی کیخلاف درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت سرکاری حج کی فیس 2 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 56 ہزار کر دی گئی ہے، حکومت نے غریب عازمین حج کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کردی، جس سےحج 65 فیصد تک مہنگا ہوگیا۔ حج فیس میں اضافہ غیرقانونی طور پر منافع کمانے کیلئے کیا گیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹر پونے چار لاکھ میں حج کروا رہے ہیں جو حکومت سے سستا ہے۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت حج پالیسی 2019 کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں عدالت سے حکومت کو حج پر سبسڈی دینے اور اس حوالے سے نئی پالیسی پیش کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔