156

جیا موسی سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

شاہدرہ کے علاقے جیاموسی سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ، پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

مزید خبریں: منشی کے بدترین تشدد سے 20 سالہ ملازم جاں بحق
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جیاموسی میں نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر ر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد بھی اکھٹے کر لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی سے کسی قسم کے شناختی کاغذات برآمد نہیں ہوئے، متوفی کے سر پر گہری چوٹ کا نشان ہے، لگتا ہے آہنی راڈ سے سر پر وار کیا گیا، لاش کے قریب موٹرسائیکل بھی گری ہوئی تھی،دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت بھی ہوسکتی ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں