269

جومتہ کے قریب میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق اور سولہ سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سوئی ناردرن کا مختلف علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف آپریشن

تفصیلات کے مطابق گجومتہ کے قریب دلم سٹاپ پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں، بسیوں کے ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق اورسولہ سے زائد افرادزخمی ہوگئے،عینی شاہدین کاکہناتھاکہ گجومتہ کی طرف جانے والی بس سامنے سےآنے والی میٹرو بس کے ساتھ ٹکرائی،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،میٹرو  ٹریک کو بھی  مکمل طور پربند کردیا گیا، جبکہ شہری زخمیوں کی مدد کے لئے جنگلے پھلانگ کر  بسیوں سے نکال رہے ہیں
ریسکیو ذرائع کاکہناتھاکہ حادثہ گجومتہ کی طرف آنے والی بس کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، بسیں اس قدر بری طرح سے ٹکرائیں کہ ایک خاتون جاں بحق اور ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

یہ بھی لازمی پڑھیں:ریل گاڑی میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کی شامت آگئی

مسافروں کاکہناتھاکہ گجومتہ کی طرف جانے والی بس کی رفتار تیز تھی اور ڈرائیور کو نیندآرہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی بس سے ٹکر ہوگئی، ریسکیو کی امدای کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں