27

جنید صفدر کا ولیمہ، مہمانوں کو کونسی شرط پوری کرنا ہوگی؟

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ کے حوالے سے مہمانوں کے لیے شریف خاندان کی جانب سے ہدایت سامنے آ گئی۔

شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں مہمان دعوت نامہ ضرور ساتھ لائیں۔ مہمانوں کے لیے یہ ہدایت شریف خاندان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے جاری کی ہے۔ترجمان شریف خاندان کا زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جنید صفدر کی دعوتِ ولیمہ میں داخلے کی اجازت صرف دعوت نامے پر ہی ہو گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

جنید صفدر 14 دسمبر کو اسلام آباد سے اپنی دلہن کو رخصت کر کے لائے تھے، آج ان کی دعوتِ ولیمہ جاتی امراء میں منعقد ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں