251

جناح رفیع فاؤنڈیشن نے دستاویزی فلم ”اگر“ ریلیز کر دی

جناح رفیع فاؤنڈیشن نے یوم پاکستان کے موقع پر دستاویزی فلم ”اگر“ ریلیز کر دی، افتتاحی تقریب ڈی ایچ اے سینما میں منعقد ہوئی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:جناح ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

تحریک پاکستان کے حوالے سے دستاویزی فلم اگر کی افتتاحی تقریب میں سماجی،سیاسی اور ادبی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دستاویزی فلم میں جناح رفیع فاؤنڈیشن کے سربراہ امتیاز رفیع بٹ کی زندگی کے مختلف مدارج اور انکے والد رفیع بٹ کی زندگی پر تحقیقی سفر کی عکس بندی کی گئی۔

دستاویزی فلم میں تحریک پاکستان کے کارکن اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی رفیع بٹ کی تحریک پاکستان کیلئے کاوشوں اور جناح رفیع فاؤنڈیشن کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ کے چالیس سالہ تحقیقی سفر کو دکھایا گیا۔

فلم کی افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ فلم اگر تحریک آزادی کے تناظر میں بنائی گئی ایک خوبصورت کاوش ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز رفیع بٹ نے کہا کہ دستاویزی فلم کا مقصد نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:جناح ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

 دستاویزی فلم میں یونیورسٹی آف کولمبیا کے مایہ ناز پروفیسر سید رضی واسطی کی کتاب ایٹ قائدز سروس سے اقتباسات اور واقعات کو انتہائی خوبصورتی اور مہارت سے فلمایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں