200

جان لیوا مرض کا شکار 37 سالہ عمران حکومتی امداد کا منتظر

شاہدرہ کا رہائشی 37 سالہ عمران سلطان بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے حکومتی امداد کا منتظر، عمران نے بچوں کے ہمراہ حکومت سے علاج کی اپیل کر دی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان اپنے شہر میانوالی پر مہربان ہوگئے

عمران سلطان نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 9 سال سے بلڈ کینسرکے مرض میں مبتلا ہے، ڈاکٹروں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے جو ان کی بساط سے باہر ہے۔

عمران کا کہنا تھا کہ وہ رکشہ چلا کر بمشکل بچوں کا پیٹ پال رہا ہے، انہوں نے حکومت سےعلاج کے لیے تعاون کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں