102

جامشورو: ٹرک اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

جامشورو کے علاقے کوٹری میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو بچیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کوٹری کورٹ روڈ پر پیش آیا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں ،بیٹا اور اس کی کم سن بیٹیاں شامل ہیں، متاثرہ خاندان موٹرسائیکل پر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور حق دراز پٹھان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں