29

تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق ، بیٹی زخمی

چوہنگ کے علاقے ٹھوکر بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک  کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ ٹھوکر بائی پاس کے قریب پیش آیا ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پینتالیس سالہ شبیر ، 15 سالہ احسن  جاں بحق  جبکہ نور فاطمہ زخمی ہو گئی۔ریسکیو  اہلکاروں نے زخمی نور فاطمہ طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا  جبکہ  جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں