30

تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

 عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش بھی موجود تھے، غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔

 ترجمان عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ نے کہا کہ غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کےساتھ ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ ان کو کوئی ذمہ داری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں