161

تبدیلی سرکار نے خصوصی بچوں کو بھی نہ بخشا

شہر میں خصوصی بچوں کے سرکاری سکولوں میں فری پک اینڈ ڈرپ دینے والی بسیں بند کر دی گئیں۔

مزید خبریں:سکول جانے والے بچوں کیلئے بری خبر
تفصیلات کے مطابق خصوصی بچوں کےسکولوں میں فری پک اینڈ ڈراپ دینے والی بسیں بند ہوگئیں۔ خصوصی بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ فنڈز کی عدم فراہمی پر بند ہو گئی، سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوہر ٹاون سمیت دیگر سکولز،کالجوں میں ٹرانسپورٹ بند ہوگئی۔ فنڈز کی عدم فراہمی سےپٹرول نہ ملنے پر 10 روز سے بسیں سکولز میں بند پڑی ہیں۔ والدین خصوصی بچوں کو خود سکول چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

سی ای او لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ جلد متعلقہ سکولوں کو فنڈز مہیا کر دیئے جائیں گے، مختص شدہ فنڈز کا سکولوں کی ڈیمانڈ کے مطابق اجراء کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں