28

تبدیلی جارہی ہے ، کروڑوں بددعائیں لےکر، مریم نواز کی ٹویٹ

سلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی ، لاقانونیت اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔مریم نواز نے کہا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں