278

’بھارت نے جارحیت کی جس کا پاکستان نے جواب دیا‘

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی جس کا پاکستان نے جواب دیا، بھارتی جارحیت کی وجہ سے دونوں ممالک جنگ کے قریب تھے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور جارحیت کی جس کا پاکستان نے جواب دیا، بھارت کی جارحیت کی وجہ سے دونوں ملک جنگ کے قریب تھے۔

آصف غفور نے کہاکہ بھارتی پائلٹ کی رہائی پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام تھا، دیکھتے ہیں اب بھارت ہمارے امن کے پیغام کا کیا جواب دیتا ہے، الزامات سے بہتر ہے کہ بھارت اپنی اصلاح کے اقدامات کرے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے کے امن میں رکاوٹ ہے، اگر بھارتی مظالم جاری رہے تو کشمیریوں کا ردعمل لازمی ہے، اب بھارت پر منحصر ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے وہ کیا کرتا ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے زیادتی اور لوگوں کو نابینا کرنے کے لیے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں