27

بھارت میں دو سر والی انوکھی بچی کی پیدائش

بھارت میں ایک خاتون  کے ہاں  دو سر والی بچی پیدا ہوئی ہے ،  دوسر والی بچی کو دیکھتے ہی لیڈی  ڈاکٹر کے بھی  ہوش اڑ گئے۔ لوگ دوردرازسے دو سر والی بچی کودیکھنے اسپتال پہنچنے لگے۔

 مدھیہ پردیش  کے علاقے سرگوان گاؤں میں رہنے والی 24 سالہ پوجا کے شوہر انتو کشواہا  اپنی بیوی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بڑاملہارا  لے کر آئے  تھا۔  نارمل ڈیلوری کے ذریعے پوجا نے صبح آٹھ بجے ایک بچی کو جنم دیا۔ تاہم ڈاکٹر لڑکی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ نوزائیدہ بچی  کے جسم میں دو سر تھے۔

  ایک سر نارمل تودوسرا سر لڑکی کے پاؤں کی طرف ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بچے کے سر کے نچلے حصے میں بال اور آنکھیں، ناک، کان پوری طرح سے تیار نہیں ہوئے ہیں۔ صرف نشانیاں نظر آرہی تھیں۔ بچی کا وزن 3.3 کلو گرام  ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں