315

بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ

بھارتی فضائیہ کی ائیروبیٹکس ٹیم کے 2 طیارےفضا میں ٹکراگئے اور بنگلورو کے فوجی اڈے پر گر کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

حادثے سے قبل ایک طیارے کا پائلٹ ہلاک ، جبکہ دوسرے میں سوار پائلٹ باہر نکلنے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے کا شکار طیارے بنگلورو میں ائیر شو کی ریہرسل میں شامل تھے کہ فضا میں ریہرسل کے دوران دونوں طیارے آپس میں ٹکراگئے اور زمین پر گر گئے۔

بھارتی حکام کی جانب سے طیاروں کے ٹکرا کر تباہ ہوجانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں