31

بھارتی جنرل بپن راوت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس سے اہم انکشاف

 بھارتی چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت کے تباہ شدہ  ہیلی کاپٹر  کا بلیک باکس مل گیا ، اہم انکشاف سامنے آگیا

خصوصی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کے تجزیئے کے بعد پتہ چلا ہے کہ  طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ کی جانب سے کوئی ایمرجنسی کال نہیں کی گئی تھی۔ پائلٹ گروپ کیپٹن ورون سنگھ نے سلور اے ٹی سی کو ریڈیو پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ویلنگٹن ہیلی پیڈ پر لینڈ کرنے کے لیے اترنا شروع کر چکے ہیں۔ یہ ریڈیو پیغام لینڈنگ سے 7-8 منٹ پہلے  دیا گیا۔

 یادرہے ایم 17 وی ایچ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ  گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہی حادثے میں زندہ بچنے والے واحد شخص ہیں فی الحال اُن کا علاج جاری ہے۔ جبکہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس 63 سالہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں