248

بچوں کیلئے ڈیجیٹل کتاب متعارف

دنیا ڈیجیٹلائز ہوگئی ہے، تو بچے بھی بڑوں کو دیکھا دیکھی موبائل اور لیپ ٹاپ میں مصروف رہتے ہیں، ایکسپو سنٹرمیں جاری گیارہ روزہ بگ بیڈ وولف نے بچوں کیلئے ڈیجیٹل کتاب متعارف کروادی۔مزید خبریں:70 سال بعد اراکین پنجاب اسمبلی کیلئے بڑی خوشخبری

یہ ایسی کتاب ہے جس کو والدین اینڈرائیڈ فون پر کھول سکتے ہیں، پھر بچے اس کتابمیں موجود سٹوری کو دیکھ بھی سکیں گے، سن بھی سکیں گے اور اس سے ان کی سیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

کتاب میلے میں جہاں کتب بینی کے شوقین افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی وہیں، معروف کرکٹر اعزاز چیمہ بھی اپنی فیملی کے ہمراہ آئے اور مختلف کتابیں خریدیں۔

کتابوں کے شوقین افراد کہتے ہیں کہ جتنی بھی جدت آجائے کتاب کی اہمیت کسی دور میں ختم نہیں ہوسکتی۔مزید خبریں:موٹرسائیکل اور بس کیلئے الگ لین بنانے کے منصوبے پر کام شروع

شہریوں کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے اس دور میں نئی کتابیں خرید کر پڑھنا اگرچہ مہنگا شوق ہے مگر یہاں لگے سٹالز کسی نعمت سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں