32

بلدیاتی محاذ کی صف بندی، کپتان اور کھلاڑی آج سر جوڑیں گے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 21رکنی سپریم کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہو گی

خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کے بلدیاتی محاذ کی صف بندی، کپتان اور کھلاڑی آج سر جوڑیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اکیس رکنی سپریم کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہو گی ۔وفاقی وزراء ۔۔گورنر ،وزیرا علیٰ پنجاب بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔۔خیبر پختونخوا الیکشن کے نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا

جلاس میں خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حکمت عملی تیار ہوگی جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا، گجرات اور سیالکوٹ کے میئرز کے امیدواروں پر غور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں